Sunday, April 10, 2016

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،34 عسکریت پسند ہلاک

محمد کاظم بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ

   April 9,  2016 


ایف سی اور حساس ادارے نے بلیدہ میں ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے کیمپ کے خلاف کارروائی کی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ قلات میں سیکورٹی فورسز کے ایک آپریشن  میں ایک اہم کمانڈر سمیت 34 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قلات کے علاقے جوہان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔


انھوں نے بتایا کہ اس علاقے میں سانحہ مستونگ میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ تین روز تک اس علاقے میں جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں ایک کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 34 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد، مواصلاتی آلات، سونے کے بسکٹ اور 30لاکھ پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔

جب اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے یہ پوچھا کہ لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ لاپتہ افراد کو مارکر ان کو عسکریت پسند ظاہر کیا جاتا ہے جس پر حکومت کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے کو ایک پروپیگنڈہ فرنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ عسکریت پسندوں کے کیمپوں میں ہوتے تھے ان کے ناموں کو میڈیا میں لاپتہ افراد کے طور پر ظاہر کیا جاتا تھا۔‘

انوارالحق نے کہا کہ’جب یہ لوگ سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں مارے جاتے ہیں تو اس کا فائدہ لینے کے لیے یہ کہتے ہیں کہ دیکھیں ہم پہلے ہی یہ رو رہے تھے کہ یہ لاپتہ افراد ہیں۔‘

تاحال کسی عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے جوہان اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں اپنے کسی کمانڈر یا ساتھی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔

تاہم دوسری جانب قوم پرست جماعت بلوچ ریپبلیکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ جوہان میں آپریشن کے حوالے سے جو لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں ان میں تین افراد کو چار سال قبل جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

انھوں نے دعویٰ کیاکہ ان افراد کا تعلق بگٹی قبیلے سے تھا جن کو ان کے بقول مارکر ان کی لاشیں پھینک دی گئی


 http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/04/160409_balochistan_operation_atkws.com/news/asia/pakistan/34-militants-killed-in-balochistan-1.1707243

No comments:

Post a Comment