Tuesday, January 12, 2016

نادرا نے بلوچستان میں نوے ہزار قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیئے


  12 January 2016



کوئٹہ : نادرا کی طرف سے بلوچستان میں چند سالوں کے دوران 90 ہزار قومی شناختی کارڈز بلاک کر دیئے گئے جن میں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو جاری کیے گئے کارڈز بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اکثر شناختی کارڈز کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں بلاک کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوائف مکمل نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بھی بلاک کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے صوبہ کے32 اضلاع میں ویری فیکیشن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہے تاہم ابھی تک صرف کوئٹہ اورقلعہ عبداللہ کی کمیٹیوں نے کام شروع کیا ہے۔ گزشتہ سال نادرا نے مبینہ طور پر غیر ملکیوں کو جاری ہونے والے 40 ہزار قومی شناختی کارڈ بلاک کیے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ بلوچستان میں اب تک نادرا نے 33 لاکھ افراد کو شناختی کارڈز جاری کیے ہیں۔

http://dailyazadiquetta.com/2016/01/12/نادرا-نے-بلوچستان-میں-نوے-ہزار-قومی-شنا/



No comments:

Post a Comment