Sunday, June 9, 2013

ریاست اگر سخت گیر موقف اختیار کرے تو قیام امن اور حالات کی بہتری ممکن ہے، ذوالفقار مگسی


INP 09-36کوئٹہ(قدرت نیوز)گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ ریاست اگر سخت گیر موقف اختیار کرے تو قیام امن اور حالات کی بہتری ممکن ہے نومنتخب حکومت حاضری بھرتی رہی تو کچھ نہیں ہوگا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو حکومت چلانے سے متعلق مشورے دے چکا ہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ ریاست سختی کرے تو جرائم پر قابو پایاجاسکتا ہے صوبائی حکومت ترقی اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اگر کمزوری دکھاتی ہے تو وفاق سے حق حاصل کرنا مشکل ہوگا لہذا انہیں اس معاملے پر اپنا واضح موقف اختیار کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو حکومت چلانے سے متعلق مشورے دے دیئے ہیں تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اگر حکومت حاضریاں بھرتی رہی تو کچھ نہیں ہوگا بلوچستان میں امن ترقی اورخوشحالی کیلئے تمام سیاسی جمہوری قوتوں کویکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی

No comments:

Post a Comment