Friday, June 14, 2013

پاکستان کالعدم جہادی تنظیموں کیلئے محفوظ جنت ہے‘ امریکی پالیسی ساز


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی پالیسی سازوں نے پاکستانی سرزمین کو لشکر طیبہ سمیت کئی جہادی تنظیموں کیلئے محفوظ جنت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کالعدم تنظیموں خصوصاً کی جانب سے امریکہ یا اس کے مفادات پر کوئی حملہ ہوا تو اس کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی کانگریس کے اعلی ترین رکن و حکومت امریکہ کے پالیسی ساز پیٹر کنگ نے امریکی کانگرس کی ایک کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی کئی جنگجو تنظیموں اور ان کے چلانے والوں کیلئے ایک محفوظ پناہ گاہ ہے اور یہ جنگجو تنظیمیں بلا کسی روک ٹوک کے اپنی سرگرمیاں چلا رہی ہیں۔ پیٹر کنگ نے لشکر طیبہ کو خصوصی طور پر نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہی تنظیمی امریکہ اور اس کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ لشکر طیبہ امریکہ کیخلاف ہی سرگرمیوں کو چلانے کی تربیت دی جارہی ہے۔ پیٹر کنگ نے پاکستان کو خبردار کیا کہ اگر کبھی بھی لشکر طیبہ نے امریکہ یا اس کے مفادات پر حملہ کیا تو س کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ لشکر طیبہ اور دوسری جہادی تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اور ان کی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد کرے۔ کنگ نے کہا کہ امریکہ اس طرح کی صورتحال پر مسلسل کڑی نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ اس طرح کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی سرگرمیوں پر بھی پیٹر کنگ نے تشویش ظاہر کی اور کہاکہ پاکستان کی حکومت کو اب اس بارے میں اور زیادہ سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی دہشت گردی کیخلاف قائم پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور امریکہ دہشت گرد تنظیموں کیخلاف سخت اقدامات کرے گا۔

http://www.dailyqudrat.com/2013/06/14/پاکستان-کالعدم-جہادی-تنظیموں-کیلئے-مح/news.html#sthash.iNuYRcyk.dpuf

No comments:

Post a Comment