Sunday, June 9, 2013

محکمہ ایکسائز صوبے کا کرپٹ ترین اور بدنام محکمہ بن چکا ہے، پشتونخوامیپ


pmap1

کوئٹہ (قدرت نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں محکمہ ایکسائز کے ملازمین اور ایکسائز ویلفےئر سوسائٹی کی برحق مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے بیوروکریسی کی جانب سے اس سلسلے میں رکاوٹیں حائل کرنیکی مذمت کی گئی ہے اور برحق مطالبات کو فی الفور حل کرنیکا مطالبہ کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ملازمین کی ترقی اور ہر آفیسر کو اپنی ہی پوسٹ پر تعینات کرکے تمام ملازمین اور افسران کے ساتھ یکساں طرز عمل محکمہ ایکسائز کے اعلیٰ حکام اور صوبے کے انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے لیکن محکمہ ایکسائز میں سابق کرپٹ اور نااہل حکومت کے دور میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور لاکھوں روپے رشوت کے بدلے تعیناتیاں کرنے کی اقدامات میں اس اہم محکمے کو تباہی سے دوچار کیا ہے اور محکمہ کے تمام قوائد وضوابط ختم ہوکر کرپٹ افیسران کی اجارہ داری مسلط ہوگئی ہے اور محکمہ ایکسائز صوبے کا کرپٹ ترین اور بدنام محکمہ بن چکا ہے جس کے ذمہ دار سابق حکومت اور کرپٹ بیوروکریسی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ میرٹ پامالی ناانصافی اور جائز مسائل کو حل نہ کرنے کی وجہ سے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کیا گیا ہے اور گزشتہ 20سالوں سے تعینات ملازمین ترقی کے حق سے محروم ہے جبکہ رشوت کی بنیاد پر کئی نئی تعیناتیاں اعلیٰ پوسٹوں پر کی گئی ہے لہٰذا ایکسائز ویلفےئر سوسائٹی کے جائز مطالبات کو فوری حل کیا جائیں اور محکمہ سے کرپشن بدانتظامی اور رشوت خوری کا مکمل 

No comments:

Post a Comment